کھیل
31 جولائی ، 2012

لندن اولمپکس کا چوتھا دن،چین بدستور پہلی پوزیشن پر

لندن اولمپکس کا چوتھا دن،چین بدستور پہلی پوزیشن پر

لندن…لندن اولمپکس کے چوتھے دن پہلا میڈل جرمنی نے گھڑسواری میں جیتا،برطانیہ کو چاندی اورنیوزی لینڈ کوکانسی کاتمغہ ملا۔ٹئیبل ٹینس کوارٹرفائنل میں چین کی لی ژیاوٴ نے ہالینڈ کی لی جیاوٴ کو شکست دیدی۔آج مزید چودہ گولڈمیڈلز کے فیصلے ہوں گے،جن میں سے چارمیڈلز سوئمنگ میں دیے جائیں گے۔میڈل ٹیبل پرچین سب سے آگے ہے۔امریکا کی دوسری پوزیشن ہے۔تیسرے نمبرپرفرانس ہے۔چوتھی پوزیشن شمالی کوریا اورپانچویں پوزیشن اٹلی کی ہے۔

مزید خبریں :