پاکستان
31 جولائی ، 2012

حیدر عباس رضوی کی بابا حید زمان سے ملاقات،کانفرنس میں شرکت کی دعوت

حیدر عباس رضوی کی بابا حید زمان سے ملاقات،کانفرنس میں شرکت کی دعوت

ایبٹ آباد…ایم کیو ایم کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک منطقی قومی سلامتی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت کا متفق ہونا ضروری ہے۔ایبٹ آباد میں تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ان کی جماعت نے قومی سلامتی کیلئے گول میز کانفرنس بلانے کی ایک سوچ اور فکر دی ہے اور انھیں خوشی ہو گی کہ صدر آصف علی زرداری یا کوئی اور جماعت اسکا بیڑا اٹھائے کیونکہ ایم کیو ایم کا مقصد پارلیمنٹ کے اند اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نیک مقصد کیلئے ایک ہی میز پر لانا مقصود ہے اور اسی لیے وہ تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد کے پاس آئے ہیں کیونکہ مستقبل کی قومی اور صوبائی سیاست میں تحریک سوبہ ہزارہ کے اہم کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،اس موقع پر تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان نے کہا کہ ان کی جماعت ایم کیو ایم کے اس جذبے اور کاوش کو سراہتے ہوئے اس کی حمایت کرتی ہے کیونکہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی قوم کو ایک غیرت مند اور با عزت قوم بنانے کیلئے سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنماء اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا ان کیلئے اور ان کی جماعت کیلئے خیر سگالی کے پیغام پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید خبریں :