کھیل
01 اگست ، 2012

میچ فکسنگ کا الزام : بیڈمنٹن کے 8 کھلاڑی لندن اولمپکس سے باہر

میچ فکسنگ کا الزام : بیڈمنٹن کے 8 کھلاڑی لندن اولمپکس سے باہر

لندن … میچ فکسنگ کا بھوت لندن اولمپکس میں بھی پہنچ گیا جہاں بیڈ منٹن کے 8 کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے الزام میں اولمپکس سے باہر کردیا گیا ہے، عالمی چیمپئن جوڑی وانگ زیا ولی اور یویانگ بھی شامل ہیں۔ ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن نے بیڈمنٹن مقابلوں میں جان بوجھ کر اپنے میچز ہارنے والے 8 کھلاڑیوں کو اولمپکس سے باہر کردیا گیا ہے۔ بیڈ منٹن فیڈریشن کے مطابق اولمپکس سے باہر کئے گئے کھلاڑیوں میں سے 2 کا تعلق چین، 4 کا جنوبی کوریا اور 2 کا انڈونیشیا سے ہے جبکہ جنوبی کوریا کے ہیڈ کوچ نے تسلیم کیا ہے کہ 2 کھلاڑی جان بوجھ کر اپنے میچز ہارے۔ ذرائع کے مطابق میچز ہارنے کا مقصد اگلے مرحلے میں کمزور پلیئر سے مقابلہ تھا۔ واضح رہے کہ اولمپکس سے باہر کئے گئے کھلاڑیوں میں عالمی چیمپئن جوڑی وانگ زیاو لی اور یویانگ بھی شامل ہیں۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے بھی فیصلے کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ کھیل کی ساکھ کو بچانے کیلئے کھلاڑیوں کا اولمپک سے دور رہنا ضروری ہے۔

مزید خبریں :