کھیل
05 فروری ، 2012

سہ فریقی ٹورنامنٹ:بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے217رنز کا ہدف

سہ فریقی ٹورنامنٹ:بھارت کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے217رنز کا ہدف

میلبرن…سہ فریقی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے بھار ت کو جیت کیلئے217رنز کاہدف دے دیا ہے۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والے سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔بارش کے باعث میچ کو بتیس اوورز تک محدود کردیا گیا۔آسٹریلیانے مقررہ بتیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر216رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین ویڈنے سب سے زیادہ67رنزاسکور کئے۔تاہم ان کے ساتھ آنے والے وارنرصرفچھ رن بنا کر آوٴٹ ہوگئے ، ان کے بعدآنے والے پونٹنگ اورکلارک بھی بالترتیب دو اور دس رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔تاہم دونوں کے بعدآنے والے مائیکل ہسی نے پینتالیس رنز اسکور کئے۔ڈیوڈ ہسی 61اورکرسچین نے17رنزبنائے۔بھارت کی جانب سے ونے کمار سب سے کامیاب بالررہے جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔راہول شرما اور روہیت شرما نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :