Time 02 نومبر ، 2018
کھیل

فاسٹ بولر جنید خان نے فٹنس سے متعلق افواہوں کی تردید کردی

جنید خان حبیب بینک کی ٹیم میں شامل تھے—.فائل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے خراب فٹنس سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ 

 جنید خان کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ فٹنس مسائل سے دوچار ہیں جس کے باعث قائد اعظم ٹرافی ون ڈے کپ کے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے جس کی جنید خان نے تردید کی۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ بیٹے ایان کے پاسپورٹ کے سلسلے میں جمعے کی صبح اسلام آباد برٹش ایمبیسی جانا تھا اور اس حوالے سے حبیب بینک انتظامیہ سے سیمی فائنل نہ کھیلنے کا پہلے ہی کہہ چکا تھا۔

حبیب بینک اور پی ٹی وی کی ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ کہ مکمل فٹ ہوں اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلوں گا جب کہ پی سی بی کو اپنی دستیابی کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب جنید خان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے کیوں کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شمولیت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ جنید خان ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :