کھیل
Time 10 نومبر ، 2018

نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16 نومبر سے ہوگا۔

ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی ٹیم میں فخرزمان اور شاداب خان جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ دونوں کو سلیکشن کمیٹی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹریننگ کی ہدایت کی ہے۔

اسی طرح فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں جب کہ شاہین آفریدی کو ٹی 20 اور ایک روزہ سیریز میں جب کہ سعد علی کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

15 رکنی پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد،محمد حفیظ،امام الحق،اظہرعلی ،حارث سہیل ، اسدشفیق، بابراعظم، یاسرشاہ، بلال آصف ،محمدعباس،حسن علی،فہیم اشرف ، میرحمزہ ، شاہین آفریدی اور سعد علی شامل ہیں۔

مزید خبریں :