Time 22 نومبر ، 2018
پاکستان

حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وظیفہ بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کے اس فیصلے سے 55 لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے: ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ملنے والے وظیفے کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے سہ ساڑھے 4 ہزار روپے کے قریب سہہ ماہی وظیفہ دیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بی آئی ایس پی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سہ ماہی وظیفہ 5 ہزار سے زیادہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غربت مٹاؤ اسکیم میں اعزازیہ یا وظیفہ بڑھانے کا اعلان کریں گے۔

حکومت کے اس فیصلے سے 55 لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بہتر ہونے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق افراد کو ملنے والا وظیفہ بتدریج مزید بڑھایا جائے گا۔

مزید خبریں :