ولیمسن، یاسر شاہ کو ’ورلڈ کلاس‘ بولر قرار دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار

دنیا کی دیگر ٹیموں کے پاس بھی اچھے اسپنر ہیں اور یاسر شاہ بھی بہترین اسپنر ہیں، ولیم سن— فوٹو:فائل 

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پاکستان کے اسپنر یاسر شاہ کو ’ورلڈ کلاس‘ بولر قرار دینے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

یہ دوسرا موقع تھا جب صحافی نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے ٹیسٹ سیریز کے دوران سوال کیا کہ کیا آپ یاسر شاہ کو ’ورلڈ کلاس‘ بولر تسلیم کرتے ہیں تو کیوی کپتان نے توقف کے بعد ابوظہبی ٹیسٹ سے ایک دن پہلے کی جانے والی پریس کانفرنس میں گول مول انداز اختیار کیا۔

ولیم سن پہلے بولے جی یاسر ایشیا کی کنڈیشنر بالخصوص متحدہ عرب امارات میں بہترین گیند باز ہیں، پھر سوال ہوا جو اس سے پہلے ان سے دبئی ٹیسٹ میں بھی کیا جا چکا تھا کہ کیا یاسر شاہ  ’ورلڈ کلاس‘ بولر ہیں؟

اس بار نیوزی لینڈ کے کپتان نے بات کا رخ موڑتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دیگر ٹیموں کے پاس بھی اچھے اسپنر ہیں اور یاسر شاہ بھی بہترین اسپنر ہیں۔

32 ٹیسٹ میچوں میں 28.23 کی اوسط سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 195 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

دبئی ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے 14 وکٹیں حاصل کیں تاہم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سمجھتے ہیں کہ یاسر شاہ یواے ای کی کنڈیشنز میں زیادہ مؤثر بولر ہیں۔

مزید خبریں :