دنیا
05 فروری ، 2012

یورپ میں شدید سردی سے نظام زندگی درہم برہم

یورپ میں شدید سردی سے نظام زندگی درہم برہم

لندن…یورپ کے کئی ملکوں میں شدید برف باری نے نظام زندگی درہم برہم کردیاہے۔پروازوں میں کمی، تعلیمی ادارے دفاتر اور سڑکیں بند جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین سو ہو گئی۔24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ کے کچھ حصوں میں 16 سینٹی میٹر برف پڑی۔ لندن میں شدید برف باری اور سخت سردی کے بعد ہیتھرو ایر پورٹ پر 13 سو پروازوں میں سے تقریبا 50 فیصد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔برف باری کے باعث سڑکیں اور ٹرینوں کا نظام بھی متاثر ہوا۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں تقریبا 8 انچ برف پڑی۔ جبکہ اٹلی کے مشہور مقامات سیاحوں کے لئے بند رہے اور حکومت نے اسکول اور دفاتر کل بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔یورپ میں جاری برفباری نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کو بھی برف سے ڈھک دیا۔تقریباّ آدھے ملک میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔اس کے باجود لوگ گھروں سے باہر نکلے اور ایفل ٹاور کے قریب جمع ہو کر پہلی برف باری سے لطف اندوز ہوئے یورپ میں برف باری سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک یوکرین ہے جہاں سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 131 ہو گئی ہے۔ اور سب سے زیادہ ٹھنڈ Finland میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 40 ریکارڑ کیا گیا۔

مزید خبریں :