02 جنوری ، 2019
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 19-2018 کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح 6 اعشاریہ 05 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات کے حکام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں 6 اعشاریہ 17 فیصد اضافہ ہوا۔
دسمبر میں ریل کرایوں میں 19.30 فیصد اضافہ ہوا جب کہ رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر تک گیس کی قیمت میں 42.66 فیصد اضافہ ہوا۔