Time 02 جنوری ، 2019
پاکستان

نواز شریف سے مینول کے مطابق مشقت لی جا رہی ہے: آئی جی جیل خانہ جات

العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں سزا کے بعد نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ فوٹو: فائل

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل مینول کے مطابق مشقت لی جا رہی ہے۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا معاملہ انتہائی سنگین ہے وہ اپنی بیرک سے باہر نہیں آ سکتے۔

نواز شریف کو قید بامشقت سے متعلق سوال پر مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو جیل مینول کے مطابق مشقت دی جا رہی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنے کمرے کی دیکھ بھال کی مشقت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں 7 سال قید با مشقت اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مزید خبریں :