Time 06 جنوری ، 2019
پاکستان

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے کمشنر طاہر محمود وطن واپس پہنچ گئے

— فوٹو:فائل 

اسلام آباد: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر طاہر محمود وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق طاہر محمود ہفتے کی رات فیملی کے ہمراہ دبئی سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر محمود سالانہ چھٹیوں پر اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔

وزرات خزانہ ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ نے طاہر محمود کی 12 دن کی چھٹی منظور کی تھی جو کہ 24 دسمبر سے 4 جنوری تک تھیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی سفارش پر طاہر محمود کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال رکھا ہے۔ 

گزشتہ دنوں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ کمشنر ایس ای سی پی ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :