پاکستان
06 فروری ، 2012

کراچی میں زہریلی بریانی کھانے سے خاتون سمیت4 افراد جاں بحق

کراچی میں زہریلی بریانی کھانے سے خاتون سمیت4 افراد جاں بحق

کراچی .. . . . .کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں زہریلی کھانا کھانے سے جاں بحق افراد کی تعداد خاتون سمیت 4 ہوگئی ہے۔ پولیس نے بریانی کے لیے چاول بیچنے والے دکاندار کو حراست میں لے لیا ہے۔کراچی میں سہراب گوٹھ کے یوسف گوٹھ میں زہریلا کھانا کھانے سے خواتین سمیت کئی افراد کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں لبنیٰ حیدر، شعبان، فاروق اور خالد جاں بحق ہوگئے جبکہ شبنم، ستار،خالد، فقیر حسین، محمد حسن ، ساگر ، خلیل اور اقراء کو عباسی شہید اسپتال اور جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ رابطہ کرنے پرایس پی گڈاپ ملک الطاف نے جیو نیوز کو بتایا کہ بریانی گھر میں ہی ایک تقریب کے لیے بنائی گئی تھی۔ کیمیکل اگزمینیشن کے لیے پولیس نے دو دیگیں کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ بریانی کے لیے چاول نیو کراچی میں سندھی ہوٹل کے قریب جس دکان سے خریدے گئے تھے اس کے دکاندار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :