Time 22 جنوری ، 2019
کھیل

ون ڈے کرکٹ: کپتان سرفراز احمد کی سنچری مکمل

کنگز میڈ ڈربن میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جا رہا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کا سواں ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔

سرفراز احمد ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 159ویں کھلاڑی تھے،جنھوں نے 18نومبر 2007ء کو اپنا پہلا ون ڈے بھارت کے خلاف جے پور میں کھیلا تھا۔

سرفراز احمد نے گیارہ سال میں پاکستان کے لیے 99ون ڈے میں 32.67کی اوسط سے 1895رنز دو سنچریوں اور 9نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کرنے کے ساتھ بطور وکٹ کیپر 96کیچ اور 23اسٹمپڈ کیے ہیں۔ 

سرفراز احمد ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے چوتھے وکٹ کیپر ہوں گے۔ 

ان سے پہلے معین خان نے پاکستان کے لیے 219راشد لطیف نے 166اور کامران اکمل نے 157ون ڈے کھیلے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 393ون ڈے کھیلنے شاہد خان آفریدی ہیں ۔

سرفراز احمد ون ڈے کرکٹ میں میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے 32ویں کھلاڑی ہوں گے۔ 

ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سو میچ مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی جاوید میانداد تھے۔17نومبر 1986ء کو جاوید میانداد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید خبریں :