06 فروری ، 2012
وارسا. . . .. .پولینڈمیں شدیدترین سردی میں منجمدجھیل پرآئس بوٹ ریس ہوئی۔ نوجوان کشتی رانوں نے یخ بستہ ہواوٴں میں جوش وخروش سے مقابلے میں حصہ لیا۔پولینڈ میں سخت سردی میں جھیلیں اورپانی کے دیگرذخائرجم گئے ہیں۔وارسامیں کم سے کم درجہ حرارت منفی بیس ڈگری سینٹی گریڈ تھا کہ وارسا سیلنگ کلب نے آئس بوٹ ریس کی ٹھانی۔ کلب کیپرجوش نوجوان برفیلی تیزہواوٴں کی پروا کیے بغیراپنی بادبانی کشتیاں منجمد جھیل میں لے آئے اورآئس بوٹ ریس شروع ہوگئی۔ہلکی پھلکی چھوٹی سی آئس بوٹ پرصرف ایک شخص ہی سوارہوسکتاہے ا وریہ زیادہ سے زیادہ سومیل فی گھنٹہ کی رفتارسے دوڑسکتی ہیں۔