Time 04 فروری ، 2019
انٹرٹینمنٹ

2018 کی فلموں کے پہلے ایوارڈز

— فوٹو:فائل 

گزشتہ سال پاکستانی فلموں میں بہترین فلم کونسی ہے؟ بہترین اداکار اور اداکارہ کون ہیں؟ بہترین اسٹار اور اداکار میں کیا فرق ہے؟ اس سال کس نے بہت مایوس کیا؟ کس نے زبردست کم بیک کیا؟ سرپرائز کس نے دیا ؟ یوٹرن کس نے لیا؟ گانا کونسا اچھا؟ آواز کس کی دی بیسٹ؟ کہیں کہیں فیصلہ کرنا بہت مشکل ہے، اس لیے فیصلہ پڑھنے والے خود کرلیں۔

بہترین فلم:

بہترین فلم ’ڈونکی کنگ‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘

— فوٹو: فلم تشہیری پوسٹرز

بہترین انٹرٹیمنٹ فلم:

بہترین انٹرٹینمنٹ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اور ’طیفا اِن ٹربل‘

— فوٹو: فلم تشہیری پوسٹرز 

بہترین اداکار(پاپولر):

بہترین اسٹار ہمایوں سعید فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘، علی ظفر فلم ’ طیفا ان ٹربل‘ اور حمزہ عباسی فلم ’پرواز ہے جنون‘

— فوٹو:فائل 

بہترین اداکار (کریٹکس):

بہترین اداکار احمد علی بٹ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘،  جاوید شیخ فلم ’سات دِن محبت اِن‘ اور احد رضا میر فلم ’پرواز ہے جنون‘

— فوٹو: فائل 

بہترین اینیمیٹڈ فلم:

 فلم ’ڈونکی کنگ‘ اور فلم ’اللہ یار دی لیجنڈ آف مار خور‘

— فوٹو: فلم تشہیری پوسٹرز 

بہترین اداکار (کامیڈی):

فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کیلئے احمد علی بٹ

 
— فوٹو:فائل 

بہترین اداکارہ (کامیڈی):

فلم ’کیک‘ کیلئے بہترین کامیڈی اداکارہ بیو ظفر 

— فوٹو: فائل 

بہترین اداکارہ: 

فلم ’کیک‘ کیلئے اداکارہ صنم سعید

— فوٹو: فائل 

بہترین اداکارہ ( پاپولر):

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کیلئے بہترین اداکارہ مایا علی اور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کیلئے اداکارہ کبریٰ خان 

— فوٹو:فائل 

بہترین فلم ڈیبیو اداکار و اداکارہ: 

فلم ’پرواز ہے جنون‘ کیلئے بیسٹ ڈیبیو اداکار احد رضا میر اور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ سے مایا علی شامل ہیں

— فوٹو: آفیشلز پیجز 

بہترین عکاسی (ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی): 

مو اعظمی (کیک) زین حلیم ( طیفا ان ٹربل)

— فوٹو: فلم تشہیری پوسٹرز

بہترین ہدایتکار:

فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کیلئے بہترین ہدایت کار ندیم بیگ اور فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کیلئے احسن رحیم موزوں انتخاب ہیں۔

— فوٹو:فائل

بہترین میوزک:

 طیفا ان ٹربل (نقاش حیدر، علی ظفر، دانیال ظفر، شانی ارشداور باقر عباس)

— فوٹو: فلم تشہیری پوسٹر

بہترین ایکشن فلم: 

بہترین ایکشن ’طیفا ان ٹربل‘ کیلئے محبوب شاہ  اور پریڈٹ سیلم

— فوٹو: فائل 

بہترین گیت و کوریو گرافی:

فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا بہترین گیت ’آئٹم نمبر‘

— فوٹو: فلم آفیشل پیج 

بہترین اسٹوری و مکالمے:

بہترین کہانی و مکالموں کیلئے ’ڈونکی کنگ‘ کے عزیز جندانی و کامران خمانی

— فوٹو: جیو نیوز 

بہترین مارکیٹنگ اور نیوز کوریج:

بہترین مارکیٹنگ اور نیوز کوریج کے حوالے سے فلم ’ڈونکی کنگ‘

— فوٹو: فلم آفیشل پیج 

بہترین گلوکار:

فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا گانا ’محلے وچ کوچ‘ کے گلوکار اظہر عباس اور فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے گانے ’تھام لو‘ کے گلوکار عاطف اسلم ہیں

— فوٹو:فائل 

بہترین گلوکارہ:

 فلم ’پرواز ہے جنون‘ کا گیت ’آج کنگنا بھی ناچے‘ کو زیب بنگش نے گایا ہے

— فوٹو: زیب بنگش آفیشل 

بہترین یوٹرن: 

اداکار حمزہ علی عباسی، جنہوں نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں آئٹم نمبر ہونے کے باوجود اسپیشل اپیئرنس کی۔

— فوٹو:فائل 

مایوسی ایوارڈ:

وہ فلمیں جن سے امیدیں بہت تھیں لیکن وہ شائقین کے معیار پر پوری نہیں اتریں وہ ہیں فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ اور فلم ’وجود‘

— فوٹو:فائل 

بہترین اسپیشل اپیئرنس: 

اداکار حمزہ علی عباسی نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں بہترین اسپیشل اپیئرنس دی۔

— فوٹو: اسکرین گریب 

سب سے پاپولر کردار: 

گزشتہ سال کا سب سے پاپولر کردار فلم ’ڈونکی کنگ‘ میں ’منگو‘ کا رہا جسے اداکار افضل خان عرف جان ریمبو نے اپنی آواز سے لوگوں کا پسندیدہ کردار بنا دیا۔

— فوٹو: فلم’ڈونکی کنگ‘ آفیشل پیج 

بہترین سرپرائز انٹری: 

معروف اداکار فواد خان نے فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں سرپرائز انٹری دی

— فوٹو:فائل 

بہترین کم بیک:

ماضی کے مشہور اداکار جان ریمبو نے ایک بار پھر فلم نگری میں ’ڈونکی کنگ‘ سے بہترین کم بیک کیا ہے۔ 

فوٹو: فلم آفیشل پیج 

آسکر کیلئے نامزدگی:

دنیائے فلم کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر کیلئے ’موٹر سائیکل گرل‘ کی نامزدگی ہماری نظر میں موزوں تھی لیکن گزشتہ سال پاکستان کی طرف سے ’کیک‘ کو نامزد کیا گیا تھا۔

— فوٹو: فلم تشہیری پوسٹر 


مزید خبریں :