دنیا
06 فروری ، 2012

یورپ میں شدید سردی سے ہلاکتوں کی تعداد300سے تجاوزکرگئی

یورپ میں شدید سردی سے ہلاکتوں کی تعداد300سے تجاوزکرگئی

جنیوا… یورپ میں شدید سردی کی لہر سے، ہلاکتیں 300 سے تجاوز کرگئیں، فن لینڈ میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ یورپ میں جاری شدید سردی اور برفباری کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 306 تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک یوکرائن میں ٹھٹرکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 131ہو گئی ہے۔ جبکہ فن لینڈ میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی کے باعث متاثرہ ملکوں میں متعدد ایئرپورٹ بند کردیے گئے ہیں جبکہ ریلوے کا نظام بھی شدید متاثر ہے۔ ادھر لندن میں شدید برفباری کے باعث دنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ایئرپورٹ نے اتوار کے دنروز اپنی کْل 1300 پروازوں میں سے نصف سے زائد منسوخ کر دیں۔ شدید برفباری سے برطانیہ کے کئی علاقوں میں موٹر وے بھی متاثر ہیں۔

مزید خبریں :