ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق 200 نان فائلرز اراکین پارلیمنٹ کونوٹس بھیجے جائیں گے، 2018 میں 200 اراکین نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے—فوٹو: فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 200 نان فائلرز اراکین پارلیمنٹ کونوٹس بھیجے جائیں گے، 2018 میں 200 اراکین نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن منتخب نمائندگان نے 2018 کے گوشوارے جمع نہیں کرائے ان میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سینیٹ کے متعدد اراکین نے بھی اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے جس کے بعد نان فائلرز اراکین پارلیمنٹ کو نوٹسز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان تمام اراکین پارلیمنٹ نے مقررہ تاریخ تک اپنے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے لہٰذا اب انہیں نوٹسز بھیجے جائیں گے۔

مزید خبریں :