کھیل

پاک آسٹریلیا سیریز میں چند کھلاڑیوں کی فٹنس پر سوالیہ نشان

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ یہ بتانے سے گریز کررہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بعض کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا یا نہیں۔

آسٹریلوی ٹیم سیریز کی تیاریوں کے لیے جمعے کو دبئی پہنچ چکی ہے، پاکستان نے اپنے 6 اہم کھلاڑیوں کو آرام دیا ہوا ہے، ایسے میں جب کہ پاکستان سپر لیگ کا میلہ کراچی میں سجا ہوا ہے۔

حیران کن طور پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کرتے وقت کئی کھلاڑیوں کی فٹنس کو چیک کرنےسے گریز کیا گیا ہے۔

عمر اکمل، عماد وسیم، محمد حسنین اور یاسر شاہ کی فٹنس پر سوالات اٹھ رہے ہیں لیکن ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ ان کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا یا نہیں، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کراچی کنگز کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد جمعے کو کراچی سے لاہور چلے گئے۔

پی سی بی اس بارے میں لاعلم ہے کہ پاکستان ٹیم کی متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل ان چاروں کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا یا ان کھلاڑیوں کو خاموشی سے کلین چٹ دے دی جائے گی۔

ماضی میں مکی آرتھر ،عمر اکمل کے معاملے پر فٹنس ٹیسٹ پر سخت گیر موقف رکھتے تھے جب کہ یاسر شاہ اور عماد وسیم پر ان کا رویہ نرم رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کا فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوگا اور ٹیم 19مارچ کو لاہور سے دبئی روانہ ہوجائے گی۔

مزید خبریں :