Time 25 مارچ ، 2019
پاکستان

قائم علی شاہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر

27 مارچ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواست میں مؤقف۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 27 مارچ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نیب کو گرفتاری سے روکے۔

سابق وزیراعلیٰ نے درخواست میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق کیس کی تفتیش کررہا  ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پوچھ گچھ کے لیے کل طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :