’سابق وزیراعظم نوازشریف کو کل شریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جائے گا‘

فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کل شریف میڈیکل سٹی میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا کہ نوازشریف کل صبح شریف میڈیکل سٹی جائیں گے جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا معائنہ کرے گی جس کے بعد ان کے مزید ٹیسٹ کا فیصلہ ہوگا، نوازشریف کے مزید ٹیسٹ کس لیب سے ہوں گے یہ بھی فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے کبھی علاج سےانکار نہیں کیا اور نہ ہی لندن جانے کا کہا، کل ثابت ہوا کہ نواز شریف کا علاج شروع نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ باجی کے اکاؤنٹس میں اربوں کھربوں ہیں، ان کے بیرون ملک فلیٹس ہیں، علیمہ باجی کے فلیٹس کے بے نامی دار عمران خان ہیں۔

مزید خبریں :