کھیل
08 اگست ، 2012

اولمپکس ہاکی: پاکستان کل 7ویں پوزیشن کیلئے جنوبی کوریا کا مقابلہ کریگا

اولمپکس ہاکی: پاکستان کل 7ویں پوزیشن کیلئے جنوبی کوریا کا مقابلہ کریگا

لندن … میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم اب کون سی پوزیشن پر آئے گی،ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کیلئے پاکستان ٹیم کل جنوبی کوریا سے مقابلہ کرے گی۔ 4 سال پہلے بیجنگ اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم نے ساتویں آٹھویں پوزیشن کیلئے میچ کھیلا تھا اور آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی، اس بار بھی پاکستان ہاکی ٹیم ساتوں آٹھویں پوزیشن کیلئے میدان میں اترے گی۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگاجبکہ بھارتی ٹیم 11 ویں اور 12ویں پوزیشن کیلئے جنوبی افریقا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ پانچویں چھٹی پوزیشن کیلئے اسپین اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ سیمی فائنل بھی کل کھیلے جائیں گے جہاں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ دفاعی چیمپئن جرمنی جبکہ برطانیہ کی ٹیم ہالینڈ کے مدمقابل ہوگی۔

مزید خبریں :