Time 06 اپریل ، 2019
پاکستان

ڈریپ کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ملک بھر میں کریک ڈاؤن

فائل فوٹو

اسلام آباد: ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے مطابق غیرقانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور زائد قیمت وصولی پر 143 ادویات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

ڈریپ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اضافے پر ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے کیے گئے ہیں جب کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا ہےکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر ادویات کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔

مزید خبریں :