نیویارک میں مکڑی حادثے کی ذمے دار قرار

خاتون نے گاڑی میں مکڑی دیکھ کر خوف کے مارے حادثہ کر بیٹھیں۔ اسکرین گریب 

نیو یارک میں ایک مکڑی کو ٹریفک حادثے کا ذمے دار قرار دینے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔

نیو یارک پولیس کے مطابق انہیں وائر لیس پر ایک گاڑی کے بے قابو ہو کر سڑک سے اتر کر درخت سے ٹکرانے کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق جب موقع پر پہنچے تو خاتون ڈرائیور نے گاڑی بے قابو ہونے کی وجہ بتائی کہ ان کی گاڑی میں مکڑی گھس آئی تھی۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ گاڑی میں مکڑی کو اتنا قریب دیکھ کر وہ حواس باختہ ہو گئی تھیں، حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور خاتون کو زخم بھی آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چلانا سب کے لیے آسان نہیں ہوتا لیکن نئے ڈرائیوروں کو اپنے خوف پر قابو پاتے ہوئے محفوظ طریقے سے گاڑی چلانا سیکھنا چاہیے۔

مزید خبریں :