08 اگست ، 2012
دبئی … آئی سی سی نے سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے، انگلینڈ نے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین کر سابق عالمی چیمپئن کو پہلی مرتبہ ٹاپ تھری سے آوٴٹ کردیا ہے، پاکستانی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں چھٹی پوزیشن پر ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونس کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، جنوبی افریقا دوسری اور بھارت تیسری پوزیشن پرہے۔ سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا تازہ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر آگیا ہے، یہ گزشتہ 10 سالوں میں آسٹریلیا کی کم ترین رینکنگ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے رینکنگ میں چھٹی پوزیشن پر ہے۔ ٹی 20 رینکنگ میں جنوبی افریقا پہلی، انگلینڈ دوسری اور سری لنکا تیسری پوزیشن پر ہے۔ مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی رینکنگ چھٹی ہے۔