09 اگست ، 2012
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں ایک خاتون کو اس کے سسرالیوں نے تیسری بیٹی کی پیدائش ہونے پر مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کردیا۔واقعہ پیش آیا گوجرانوالہ میں کامونکی کے محلہ بلال ٹاوٴن میں،جہاں مقتولہ کے ورثا کے مطابق عظمیٰ کو اُس کے سسرالیوں نے تیسری بیٹی کی پیدائش ہونے پر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں زہر دے کر ہلاک کردیا۔ پولیس تھانہ کامونکی نے ورثا کی درخواست پر مقتولہ کے شوہر سمیت 6 افراد خلاف مقدمہ درج کرکے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرایا اور لاش ورثا کے حوالے کردی۔ ایس پی انوسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے لئے نمونے لیبارٹی بھجوادیئے گئے ہیں، مزید قانونی کارروائی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔تاہم تفتیش کے لئے نامزد ملزمان میں سے محمد رزاق نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیاہے۔