Time 26 اپریل ، 2019
کھیل

پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی پر کرکٹر گوہر علی پر دو سال کی پابندی عائد

گوہر علی پاکستان سپر لیگ میں بھی شامل تھے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کرکٹر گوہر علی پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے جبکہ ڈپارٹمنٹ سول ایوایشن اتھارٹی پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گریڈ ٹو پیٹرنز ٹرافی میں پاکستان نیوی نے سول ایوی ایشن کی ٹیم پر اعتراض کیا تھا کہ اس نے میچ میں گوہر علی کو قوانین کے خلاف میدان میں اتارا۔

تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ گوہر علی نے خیبر پختونخوا پولیس کے باقاعدہ ملازم ہونے کے باوجود سول ایوایشن کا کنٹریکٹ قبول کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

تحقیقات کے بعد پی سی بی نے گوہر علی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی اور سول ایوایشن پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ اس کے میچ کے نو پوائنٹس بھی نیوی کو دے دیئے گئے۔

سول ایوی ایشن کی ٹیم فیصلے کے بعد پیٹرنز ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلنے سے بھی محروم ہوگئی۔ گوہر علی اس سال پاکستان سپر لیگ کے دوران بھی ایکشن میں تھے۔

مزید خبریں :