کھیل

ورلڈ کپ میں سرفراز اوپر نمبروں پر بیٹنگ کریں گے تو فائدہ ہوگا، شاہد آفریدی


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں سرفراز جتنا اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کریں گے ٹیم کو اس سے فائدہ ہوگا۔

شاہد آفریدی نے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز  جارح مزاج اور مثبت کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ میں ٹیم کو اچھی طرح لیڈ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں گے، بڑے ایونٹ میں پلیئرز کو محنت کرنا ہوگی کیوں کہ ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کو ہمیشہ مشکل ہوئی ہے جب کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں اچھی رہی ہے۔

آٖفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں صلاحیت ہے کہ وہ ٹاپ فور میں جگہ بناسکے گی  اور سیمی فائنل کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کو ہر میچ میں یہ سوچ کر کھیلنا ہوگا کہ یہ آخری میچ ہے کیونکہ ہر میچ کو سنجیدہ لے کر کھیلنا لازمی ہے تاہم ٹیم کو جتنے تجربات کرنے ہیں انگلینڈ سے سیریز میں کرلئے جائیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ وہاب ریاض اور عامر کی حمایت کی ہے انہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ‏ورلڈ کپ 2019 کے باقاعدہ آغاز 30 مئی میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے ہوگا اور 23 مئی تک پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر رد و بدل کر سکتی ہے ۔ 

مزید خبریں :