کھیل
09 اگست ، 2012

لندن : پاکستانی کھلاڑی وسیم احمد انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائر

لندن : پاکستانی کھلاڑی وسیم احمد انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائر

لندن … پاکستان ہاکی ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی وسیم احمد نے انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا ہے۔ وسیم احمد کا انٹرنیشنل کیریئر 1996ء میں چنئی میں ہونیوالی چیمیپئنز ٹرافی سے شروع ہوا۔ انہوں نے 378 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ملک کیلئے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پلیئر بن گئے۔ محمد وسیم نے 4 اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی، لندن اولمپکس میں ساتویں پوزیشن کے میچ کے بعد انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ وسیم احمد 2004ء میں بھی ریٹائرہوئے تھے لیکن فیڈریشن کے اصرار پر ٹیم میں واپس آگئے۔

مزید خبریں :