کھیل
09 اگست ، 2012

لندن اولمپکس: کوچ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن

لندن اولمپکس: کوچ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن

لندن … لندن اولمپکس میں ساتویں پوزیشن کے بعد بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، پاکستانی کوچ کا کہنا ہے اولمپک گیمز میں پاکستان کو ایشیاء کی نمبر ون ٹیم ثابت کیا ہے۔ پاکستان ٹیم کی کارکردگی سے کوئی بھی خوش نہیں، خاص طور پر آسٹریلیا کے ہاتھوں بدین شکست نے شائقین کو انتہائی مایوس کیا ہے تاہم پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ لندن اولمپکس میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش ہے، سوائے آسٹریلیا کے باقی تمام ہی میچز میں ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے خلاف میچ ٹرننگ پوائنٹ تھا، میزبان ملک کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم دباوٴ میں آگئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک گیمز میں ایشیاء کی نمبر ون ٹیم بن کر سامنے آئی۔ پی ایچ ایف سے معاہدہ اولمپک گیمز تک تھا، کوچنگ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :