سپریم کورٹ نے ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

ڈبل شاہ نے عوام کو ساڑھے 12 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا: نیب حکام۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے عدالت کو بتایا کہ ڈبل شاہ کے خلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا گیا، ڈبل شاہ کے متاثرین کی تعداد 3540 ہے۔

نیئر رضوی نے کہا کہ ڈبل شاہ کی ضمانت کی 3 درخواستیں پہلے بھی مسترد ہو چکی ہیں۔

ڈبل شاہ کے وکیل نے کہا کہ میرا موکل 4 سال سے جیل میں ہے لہذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ ڈبل شاہ کے 2 ساتھی تاحال مفرور ہیں۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ڈبل شاہ نے عوام کو ساڑھے 12 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے ڈبل شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

مزید خبریں :