Time 28 مئی ، 2019
پاکستان

عالمی ادارہ صحت کا وفد رتوڈیرو میں ایچ وی کی تحقیقات کیلئے پاکستان پہنچ گیا


کراچی: لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی کی وباء پھیلنے کی تحقیقات کے لیے عالمی ادارہ صحت کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر مسعود سولنگی نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مہمان وفد کا استقبال کیا، وفد کراچی میں محکمہ صحت سمیت دیگر حکام سے مشاورت کرے گا جس کے بعد رتو ڈیرو بھی جائے گا۔

ترجمان عالمی ادارہ صحت کے مطابق وفد میں ایمرجنسی ریسپانس مینجمنٹ، ایچ آئی وی کلینیکل کئیر، انفکیشن کنٹرول کے ماہرین سمیت یو این ایڈز، یونیسف اور گلوبل آؤٹ بریک رسپانس نیٹ ورک کے ماہرین شامل ہیں۔

ماہرین پر مشتمل عالمی ادارہ صحت کا وفد رتو ڈیڑو میں ایچ آئی وی کی وبا پر تحقیقات کرے گا اور بچوں میں ایچ آئی وی کا علاج اور والدین میں آگاہی فراہم کرے گا۔

ڈی جی ہیلتھ کے مطابق رتوڈیڑو میں اب تک 700 افراد میں ایچ آئی وی کے وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 576 بچے اور 124 بڑے افراد شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی کی وبا تیزی سے پھیلی اور اب وہاں تاثرہ افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی جس میں کم عمر بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

سربراہ انسداد ایچ آئی وی ایڈز ڈاکٹر سکندر علی کے مطابق اب تک 5000 سے زائد افراد کی اسکرینگ کی جا چکی ہے، اسکریننگ کے دوران 181 بچوں میں ایچ آئی وی کے وائرس کی نشاندہی ہوئی جن کی عمریں دو ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

مزید خبریں :