Time 30 مئی ، 2019
کھیل

ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا مقابلہ: کرکٹرز کے قومی ٹیم کو مشورے

بولروں کو ریورس سوئنگ اور پیس کے ساتھ بولنگ کرنا ہو گی، سعید اجمل۔ فوٹو: بشکریہ پی سی بی

لندن: کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ 'کرکٹ ورلڈکپ' آج سے انگلینڈ میں سجنے جارہا ہے جس کے لیے تمام 10 ٹیمیں تیار ہیں اور ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو کیا کرنا ہے اور کیا کرنا چاہیے، اس حوالے سے کرکٹرز نے گرین شرٹس کو مشورے دیے ہیں۔

سابق آف اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فاسٹ بولروں کو ریورس سوئنگ اور پیس کے ساتھ بولنگ کرنا ہو گی جب کہ بیٹنگ کے شعبے میں آصف علی کی صورت میں جارحانہ مزاج بیٹسمین مل گیا ہے۔

سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ آن پیپر پاکستان ویسٹ انڈیز سے بہتر ٹیم ہے، ‏ آسٹریلیا اور انگلینڈ سے سیریز ہارنا پاکستان کے لیے نقصان دہ رہا۔

سابق لیگ اسپنر عبدالرحمان نے قومی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے پہلا میچ جیتنا ضروری ہے، کرس گیل اور آندرے رسل پاکستان کے خلاف میچ میں فرق ڈال سکتے ہیں ۔

فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کہتے ہیں کہ ‏ وہاب ریاض اور محمد عامر کی شمولیت سے قومی ٹیم میں توازن پیدا ہوا ہے۔

بلے باز ‏بلال آصف کا کہنا ہے کہ  قومی ٹیم نے گزشتہ میچوں میں جو غلطیاں کی اس سے یقیناً سیکھنے کا موقع ملا ہوگا جب کہ احسان عادل کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بہتر ہے اور امید ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا۔

مزید خبریں :