Time 04 جون ، 2019
پاکستان

معیشت کی بہتری کیلئے پاک فوج کا بڑا فیصلہ، دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا اعلان


ملکی معیشت کی بہتری کیلئے پاک فوج کا بڑا فیصلہ، پاک فوج نے رضاکارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔

پاک فوج نے دفاعی اخراجات مؤخر کرنے اور فوج کے راشن، سفری اخراجات اور انتظامی اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چیلنجز کے باوجود آرمی افسران نے تنخواہوں میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اسکرین گریب

وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں کٹوتی کے اقدام کو سراہا ہے۔

وزیراعظم کا خیر مقدم

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں پاک فوج کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اپنے دفاعی اخراجات میں کٹوتی کو سراہتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دفاعی اخراجات میں کٹوتی ہماری نازک معاشی صورتحال کی وجہ سے کی، پاک فوج کے اس بے مثال رضاکارانہ اقدام کو سراہتا ہوں۔

فوٹو: اسکرین گریب

عمران خان نے کہا کہ پاک فوج نے کئی سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود دفاعی اخراجات میں کٹوتی کی، حکومت اس رقم کو ضم شدہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی ترقی پر خرچ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی میعشت کی بہتری کیلئے پاک فوج نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے اور رواں مالی سال میں دفاعی ترقیاتی اخراجات مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے راشن، سفری الاؤنس اور انتظامی اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کی عکاسی اور احسن اقدام ہے۔

مزید خبریں :