کھیل

کرکٹ ورلڈکپ: پاکستانی کرکٹرز اِن ڈور پریکٹس کرنے پر مجبور

بارش کے باعث پاکستان ٹیم کے کھلاڑی ان ڈور پریکٹس کرتے ہوئے— فوٹو: پی سی بی

انگلینڈ میں کھیلے جانے والےآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ  ٹیم کا آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل  ٹریننگ سیشن بارش سے متاثر ہوگیا، بارش کے باعث کھلاڑیوں نے اِن ڈور پریکٹس کی۔

 

اہم میچ سے قبل تیاریوں کی اہمیت کو مانتے ہوئے پاکستانی پلیئرز نے ان ڈور نیٹس کا رخ کرلیا اور وہاں بھی بھرپور ٹریننگ کی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم اتوار کی دوپہر کوپر ایسوسی ایٹس کاؤنٹی گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیلئے پہنچی، کھلاڑیوں نے ابھی آدھا گھنٹہ وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز ہی کی تھیں کہ بارش نے ٹریننگ روکنے پر مجبور کردیا اور کھلاڑی واپس ڈریسنگ روم چلے گئے۔

البتہ بارش تھوڑی دیر بعد رک گئی اور  کھلاڑی ایک بار پھر گراؤنڈ آئے اور آخر کار آدھا گھنٹہ کیچنگ پریکٹس کی ۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ پر امید ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ٹیم کی تمام خامیوں پر قابو پالیا جائے گا۔

ہاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ بدھ کو ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم نے ورلڈکپ 2019 میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں،1 میچ میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 1  میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر موجود ہے۔

مزید خبریں :