دنیا
10 اگست ، 2012

شامی حکومت کی مدد، امریکا کا حزب اللہ پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

شامی حکومت کی مدد، امریکا کا حزب اللہ پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

واشنگٹن … امریکا نے حزب اللہ تنظیم پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق حزب اللہ تنظیم پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ شامی حکومت کی مدد کے باعث کیا گیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ پر پابندیاں لگانا شام میں اس کی سرگرمیاں ظاہر کرتا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ پر پابندیاں شام میں صدر بشار الاسد کے عوام پر تشدد کا ساتھ دینے کی عکاس ہیں۔ امریکا نے شام کی سرکاری آئل کمپنی پر بھی پابندی لگا دی ہے، شام کی سرکاری آئل کمپنی پر ایران سے تجارت کرنے کا الزام ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کی آئل کمپنی کے ایران سے تجارت کے ذریعے تہران کو ایٹمی پروگرام میں پیشرفت میں مدد ملتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مزید بتایا کہ شام کی آئل کمپنی کے ایران سے تجار ت پر ملنے والی رقم شامی حکومت عوام کو کچلنے میں استعمال کرتی ہے۔

مزید خبریں :