پاکستان کے ٹیسٹ امپائر ریاض الدین انتقال کرگئے

60سال ٹیسٹ امپائر ریاض الدین آ ج کراچی میں انتقال کر گئے— فوٹو: عبدالماجد بھٹی

کراچی: پاکستان کے ٹیسٹ امپائر ریاض الدین حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کو سوتے ہوئے ہارٹ اٹیک ہوا،جو جان لیوا ثابت ہوا۔

 وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل میں بھی امپائرنگ کر چکے تھے، ملک کے سب سے بڑے شہر میں لوکل میچوں میں امپائروں کا تقرر ہو یا کراچی کرکٹ کی سیاست، ریاض الدین کا کردار اہم تھا۔

ٹیسٹ امپائر ریاض الدین کے انتقال نے کراچی میں کرکٹ حلقوں کو سوگوار کردیا ہے۔

ریاض الدین اپنے امپائرنگ کیرئیر میں 12 ٹیسٹ اور 12ون ڈے میچز میں پاکستان کی جانب سے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے۔

مزید خبریں :