کھیل

ٹاؤنٹن میں بارش کا امکان ٹل گیا، پاک آسٹریلیا مکمل میچ ہونے کا امکان

توقع ہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو جائے گا۔ فوٹو: فائل

لندن: برطانیہ کا موسم پاکستان کی بیٹنگ لائن کی طرح ہے جو ہر کسی کو حیران کر دیتا ہے اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں بظاہر غلط ثابت ہورہی ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ سے متعلق امکان ظاہر کیا جارہا ہے بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں اور یہ میچ مکمل ہوسکے گا۔

ٹاؤنٹن میں گزشتہ روز کی بارش تھمنے کے بعد سخت سردی ہے اور آج میچ کے روز بھی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور دھوپ غائب رہے گی۔

توقع ہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو جائے گا تاہم میچ کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے لیکن میچ مکمل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارش کی وجہ سے اب تک تین میچوں میں ایک بھی گیند پھینکی نہیں جا سکی اور ٹاؤنٹن میں پاکستان آسٹریلیا کے میچ کے بارے میں خدشات تھے کہ یہ میچ بھی بارش کی نذر ہوجائے گا۔

مزید خبریں :