پاکستان
06 فروری ، 2012

امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طرز کے 3 طیارے دے دیئے

امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طرز کے 3 طیارے دے دیئے

اسلام آباد…امریکا نے پاکستان کو ایف سولہ طرز کے 3 طیارے دے دیئے ہیں ، ان میں ایک نیا اور دو اپ گریڈڈ طیارے شامل ہیں۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکا کی طرف سے پاکستان کو دئے جانے والے تین ایف سولہ طیارے ، پی اے ایف ایئربیس شہباز پہنچے ، ان میں ایک طیارہ ڈی بلاک ففٹی ٹو جدید طرز کا ہے دیگر دو طیارے ، درمیانی عمر کے قابل بنائے گئے ہیں ، انہیں اپ گریڈ کرنیکیلئے امریکا بھیجا گیا تھا، امریکا سے پاکستان کو کل اٹھارہ نئے طیارے دینے کا عمل مکمل ہوگیا ہے، یہ بلاک ففٹی ٹو طرز کے طیارے ، جدید ایویانکس نظام سے لیس اور رات کو بھی مکمل موثر کارروائی کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

مزید خبریں :