06 فروری ، 2012
پشاور…فارمیسی ا سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا نیڈرگ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا مطالبہ کردیا۔پشاور میں فارمیسی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شاہد زمان نے لاہور میں ادویات سے اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے فیڈرل ڈرگ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کے تمام ضلعی اسپتالوں میں پچاس بیڈز پر ایک فارماسیسٹ تعینات کیا جائے جبکہ پوائزن کنٹرول سنٹر کے قیام سے بھی ادویات کی جانچ پڑتال کی جا سکتی ہے۔