ہم 5 سال میں 10 ہزار اور آپ ایک سال میں 5 ہزار ارب کا جواب دیں: احسن اقبال

ہماری پگڑیاں اچھالی گئیں تو گلی محلے میں آپ کی پگڑیاں اچھالیں گے: احسن قبال کا قومی اسمبلی میں خطاب — فوٹو:فائل 

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل  احسن اقبال نے حکومت کو چیلنج دے دیا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر سادگی کا ڈرامہ رچایا گیا، ہم 5 سال میں 10 ہزار ارب کا جواب  دیں گے لیکن حکومت بتائے انہوں نے ایک سال میں 5 ہزار ارب کا قرض لے کر کہاں لگایا؟

انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ وزیراعظم نے ہر فورم پر پاکستان کو دیوالیہ کہا، آپ ڈی چوک میں کنٹینر پر نہیں بلکہ حکومت میں ہیں لہٰذا حکومت خود پر تنقید کو برداشت کرے، ہماری پگڑیاں اچھالی گئیں تو گلی محلے میں آپ کی پگڑیاں اچھالیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کسی بھی بجٹ کا بنیادی ہدف ہوتا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا معاشی پلان کا اہم نکتہ ہوتا ہے لیکن مجوزہ بجٹ میں کوئی ایک تقاضا بھی پورا ہوتا نظر نہیں آتا، صرف ایک چیز دیکھی گئی ہے کہ آئی ایم ایف کی خوشنودی کیسے حاصل کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر لینے کے لیے بجٹ منظور کرایا جائے گا، حکومت ایک سال بعد بھی ہر چیز کا الزام کرپشن اور قرضوں پر ڈال رہی ہے، حکومت نئی نویلی دلہن نہیں، اسے حساب دینا پڑے گا۔

مزید خبریں :