06 فروری ، 2012
اسلام آباد…ق لیگ کا وفد آج صدر زرداری سے ملاقات کررہا ہے جس میں سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔ق لیگ کے ذرائع کے مطابق پنجاب سے مشاہد حسین سید اور کامل علی آغا ق لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکا امیدوار ہو سکتے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ق لیگ کو سندھ سے ایک ،خیبر پختونخوا سے ایک اور بلوچستان سے تین نشستیں ملنے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتیں سینیٹ انتخابات میں مشترکا امیدوار سامنے لائیں گی ۔ سینیٹ انتخابات کے لیے ق لیگ کو 20 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی جانچ پڑتال مکمل ہو چکی ہے۔ق لیگ کے اس وقت سینیٹ میں 21 ارکان ہیں جن میں سے 20 ریٹائر ہو جائیں گے۔ مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں ق لیگ کے 7 امیدوار وں کی نامزدگی کی توقع ہے اور یہ نشستیں جیتنے کی صورت میں اس کے سینیٹرز کی تعداد 8 ہو جائے گی۔