کاروبار
11 اگست ، 2012

ہانگ کانگ کے معاشی ترقی میں 0.1 فیصد کی کمی

ہانگ کانگ کے معاشی ترقی میں 0.1 فیصد کی کمی

ہانگ کانگ… برآمدات میں کمی اورعالمی اقتصادی شرح نمو میں سست روی کے باعث رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ہانگ کانگ کی معاشی ترقی میں 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤ جونز کی طرف سے کئے جانے والے حالیہ سروے کے مطابق ملک کی مجموعی قومی پیدوار کی شرح میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں0.1 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران مجموعی ملکی ترقی میں1.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ادھر ہانگ کانگ حکومت نے سال2010ء کیلئے مجموعی پیداوار کا ہدف اب ایک سے دو فیصد مقرر کیا ہے جبکہ اس سے پہلے یہ ہدف ایک سے تین فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :