11 اگست ، 2012
پیرس… توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے عالمی اقتصادی شرح نمو میں کمی کے باعث رواں اور آئندہ سال کیلئے تیل کی طلب میں کمی آنے کا عندیہ دیا ہے ۔ ا بیان کے مطابق عالمی اقتصادی شرح نمو میں سست روی کے باعث سال2012ء میں سالانہ تیل کی طلب 0.9 ملین بیرل یومیہ اور سال2013ء میں0.8 ملین بیرل یومیہ رہنے کی توقع ہے۔ ادارے نے اس سلسلے میں امریکا اور چین میں تیل کی طلب میں کمی کا حوالہ دیا جو کہ دنیا بھر میں تیل خریدنے کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے ترقی یافتہ ممالک کو ہدایت کی ہے کہ وہ سال 2013ء کیلئے اقتصادی شرح نمو3.8 فیصد سے3.6 فیصد تک برقرار رکھیں جبکہ سال 2012ء میں اقتصادی شرح نمو3.31 فیصد تک برقرار رکھی گئی ہے۔