پاکستان
06 فروری ، 2012

گورنر خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے ملاقات

پشاور…گورنر خیبر پختون خوا مسعود کوثر نے پشاور ہائیکورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان سے ملاقات کی۔گورنر خیبر پختون خوا مسعود کوثر نے پشاور ہائیکورٹ کا دورہ کیا ۔ انھوں نے چیف جسٹس دوست محمد خان سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔چیف جسٹس نے گورنر کو عدالتوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرانے اور انصاف کی ترسیل آسان بنانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ماتحت عدالتوں میں اصلا حات ،ججوں کے بہتر ماحول کار اور انصاف کے متلاشی افراد کے لئے فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔

مزید خبریں :