11 اگست ، 2012
کیپ ٹاؤن… جنوبی افریقہ کی کابینہ نے خصوصی اقتصادی زون بل کی منظوری دیدی۔ توقع ہے کہ بل کی منظوری سے ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔گزشتہ روز کابینہ کے اجلاس میں اسپیشل اکانومک زونز کی متفقہ طور پر منظوری دیدی گئی جسے حتمی منظوری کیلئے جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائیگا۔بل میں ا سپیشل اکانومک زونز کیلئے آپریشن ، مینجمنٹ اور ڈویلپمنٹ پر زور دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے وزیر مواصلات و اطلاعات نے کہا ہے کہ بل اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ جو لوگ ایس ای زیڈ آپریٹ کرنا چاہیں تو وہ ایسا کرسکتے ہیں۔