Time 07 جولائی ، 2019
پاکستان

وزیراعظم کا پاکستان کے موجودہ حالات پر روسی مصنفہ کی تحریر کا حوالہ


وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر روسی نژاد امریکن معروف مصنفہ این رینڈ کی تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ این رینڈ نے 60 برس قبل جو لکھا وہ آج کے حالات پر پورا اترتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں این رینڈ کی تحریر کا حوالہ دیا جو انہوں نے 60 برس قبل لکھی تھی۔

عمران خان نے این رینڈ کی تحریر ٹوئٹ کی جس میں اُن کا کہنا تھا جب کوئی شے بنانے کے لئے اُن لوگوں سے اجازت لینی پڑے جو خود کچھ نہ بناتے ہوں، جب پیسہ ان کے پاس جا رہا ہو جو اچھائی کے لیے نہیں مفاد کے لیے کام کرتے ہوں، جب قانون بھی آپ کے خلاف انہیں تحفظ دیتا ہو، جب بد عنوانی کو ایوارڈ اور دیانتداری ذات کی قربانی ہو۔

وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو بھی ایسے ہی وقت میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالنا پڑی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ این رینڈ نے 60 برس قبل جو لکھا وہ آج کے حالات پر پورا اترتا ہے۔

مزید خبریں :