کھیل
12 اگست ، 2012

انڈر 19 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ کامیاب

انڈر 19 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ کامیاب

میلبرن … انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے دن 4 میچز کھیلے گئے، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ آسٹریلیا کے شہر ٹاوٴنزول میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 8 وکٹ پر 166 رنز بنائے، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے ہدف 6 وکٹ کے نقصان پر 48ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ دیگر میچز میں جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 133 رنز سے شکست دی، انگلینڈ نے آئرلینڈ کو 7 وکٹ جبکہ نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 39 رنز سے ہرایا۔

مزید خبریں :