Time 18 جولائی ، 2019
پاکستان

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کرلیا

نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں طلب کیا ہے — فوٹو: فائل 

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا۔

نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی کیس میں طلب کیا ہے۔ 

اس سے قبل بھی شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ (ن) لیگ کے سابق دور حکومت میں اُس وقت کے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔

سابق وزیراعظم کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔

مزید خبریں :