کاروبار
07 فروری ، 2012

پاکستانی معیشت صلاحیت کے مطابق پرفارم نہیں کررہی ، آئی ایم ایف

پاکستانی معیشت صلاحیت کے مطابق پرفارم نہیں کررہی ، آئی ایم ایف

نیویارک … عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے جس سے حکومت کوسخت مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7 فی صد رہنے کا خدشہ ہے، جبکہ شرح نمو 3.4 فیصد ہونے کے سبب بیروزگاری کی شرح 6.6 فیصد سے زائد رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 12-2011ء کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 10 کروڑ ڈالر رہ جائیں گے۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ رپورٹ میں تجاویز دی گئیں ہیں کہ مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لئے حکومت مرکزی بینک سے قرض لینے کی پالیسی ختم کرے اور بیرونی کھاتوں کا خسارہ بڑھنے کی صورت میں مانیٹری پالیسی مزید سخت کی جائے۔

مزید خبریں :